میاں میر  قادری علیہ الرحمتہ

Hazrat Mia Mier


حضر  میاں میر  قادری علیہ الرحمتہ مغل حکمرانوں دور اول میں سلسلہ قادریہ کی نہایت برگزیدہ بزرگ تھے – اس زمانے کے مشہور شخصیت سید میقیم                حجرہ شاہ میقم والےمیراں موج دریا ء  شاہ حسین لاہوری  شیخ عبدالقدوس گنگوی سید جھولن شاہ جمال لاہوری حضرت  ذخواجہ باقی اللہ          اور حضرت        امام ربانی مجدد الف ثانی جیسی بزرگ شخصیات موجود تھیں -   تاریخ پر نظر ڈالنے سے واضح ہوتا ہے                   - کہ      یہ دور صوفیاۓ کرام کے ایک  سیلاب       کا دور تھا کہ پورا برصغیر ان کے فیوضات سے سراب تھا-

حضرت میاںمیر علیہ الرحمتہ کی انفرادیت یہ  ہے کہ وہ جمالی خلعتی درویش تھے اور ترک وتجرید اور ریاضیت و مجاہدہ کے مسلک پر عامل تھے -  اگرچہ فصوص الحکم کے جید عالم اور مدارس تھے مگر وحدۃ الوجود کے معارف عوام الناس پر بیان نہ کرتے تھے – انہوں نے اپنی گوشہ نشینں کے باوجودہ وقت کے اکابر علماہ امراء سلاطیں اور مسلم اور غیر مسلم سب کو متاثر کیا اور اپنی  جمالی اسلوب سے اسلام کی نشر و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا

نام نسب :

آپ کا اسم گرامی محمد میر اور عرف میاں میر جیکو ، بالی پیر اور شاہ میر ہے -  میاں کا لفظ صاحب اور  جیکو عزت اور تعظیم کیلئےہے – آپ  کے والد محترم قلضی ساٰ ٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰٰ  ئیں دتہ دادا قلضی قلندر ،  نانا قاضی قادن اور والدہ ماجدا  بی بی فاطمہ تحیں – آپ کا سلسلہ نسب 28 واسطوں سے امیر الموٰ منین  حضرت عمر فاروق رضی ؎اللہ تعالٰی عنہ تک پہنچتا ہے- آپ کے والد ماجد وقت کے جیدعالم دین ، متقی اور پرہیزگار تھے

آپ چار بھا ئی  اور دو بہنیں تھے آپ کا خاندان معصب قضاؤ پر فائز رہا تھا اور علمی میراث کا حامل تھا-

ولادت با سعادت:

شہزادہ داراشکوہ نے اپنی کتاب سکینتہ الاولیاء میں آپ کی ولادت کے درج ذیل دو رویات نقل کی ہیں :

آپ 938 ھ  مطابق 1532 میں پیدا ہوئے-

آپ کی ولادت 957 ھ 1550 میں پیدا ہوئے –

آپ سندھ کے قدیم سیوستان (سہوان) میں پیدا ہوئے – یہ شہر ضلع دادو میں بھکر اور  ٹھٹھہ میں واقع ہے – آپ کا کاندان قاضی خاندان کے نام سے مشہور تھا- جس کے علم فضل کا بڑا چرچا تھا- آپ کے آباؤاجداد عرصے سے یہاں مقیم تھے – آپ کا بچپن یہاں گزرا اور آپ کو سندھی زبان پر عبور حاصل تھا-

جب  آپ بارہ سال کے ہوئے تو آپ کے والد انتقال فرما گئے – آپ نے امنی والدہ کی سرپرستی میں مختلف استاتذہ سے ابتدائی علم وفنون حاصل کیاآپ کی والدہ ماجدہ جو زہد وہ تقویٰ کی بناء اپنے زمانے کی رابعہ  بصری مشہور تھیں ، آپ نے سلسلہ قادریہ کے  سلوک کی ابتدئی تعلیم اُن سے حاصل کی-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے